ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : کالی ندی میں پانی کی قلت - کاغذ کے کارخانے کے لئے کھڑی ہوئی دقت

ڈانڈیلی : کالی ندی میں پانی کی قلت - کاغذ کے کارخانے کے لئے کھڑی ہوئی دقت

Thu, 16 Jun 2022 12:34:04    S.O. News Service

ڈانڈیلی،  16؍جون (ایس او نیوز) پچھلے کئی برسوں میں پہلی مرتبہ کالی ندی  میں پانی  کے بہاو میں کمی پیدا ہوئی ہے اور اس پانی کی  قلت کی وجہ سے ویسٹ کوسٹ پیپر کارخانے کے تین پلانٹ بند کر دئے گئے ہیں ۔ 
    
کالی ندی میں پچھلے کچھ دنوں سے دن بدن بڑھتی ہوئی پانی کی اس قلت کو دیکھتے ہوئے عوام کو مستقبل کی فکر پریشان کر رہی ہے ۔ پرانی ڈانڈیلی کے بئیلو پار پُل پر کھڑے ہو کر دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کو پانی فراہم کرنے والی یہ اہم ترین ندی پوری طرح سوکھنے کی حالت میں آ گئی ہے ۔ اس بیچ اس ندی سے آلوار کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی عمل میں آنے والا ہے جس سے اور زیادہ دقتیں سامنے آنے کا اندیشہ ہے ۔ 
    
مسئلہ یہ ہے کہ ویسٹ کوسٹ کاغذ کارخانہ کی سرگرمیاں کالی ندی کے سہارے پر قائم ہیں ۔ ڈانڈیلی ، جوئیڈا اور اطراف  کے عوام کا ایک بڑا طبقہ اپنے روزگار کے لئے کاغذ کے کارخانہ پر انحصار کرتا ہے ۔ اس طرح اگر پانی کی قلت کی وجہ سے یہ کارخانہ بند ہوتا ہے تو عوام کے ساتھ سیاحتی نقطہ نظر سے بھی ایک بڑی تشویشناک صورتحال ہوسکتی ہے ۔     
 


Share: